سرینگر ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 3 افراد آج اُس وقت زخمی ہوگئے جب کہ عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر ضلع کلگام ریاست جموں و کشمیر دستی بم حملہ کیا ۔ عسکریت پسندوں نے مقامی پولیس اسٹیشن پر دمہال منجی پورہ ضلع کلگام پر دستی بم پھنکا جو لب سڑک پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں تین شہری زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری مقامی ہاسپٹل پہنچا دیا گیا ۔ فوج نے علاقہ کا محاصرہ کرلیاہے اور خاطیوں کیتلاش جاری ہے ۔