جموں و کشمیر میں حج کیلئے ریکارڈ 32,000 درخواستیں

سرینگر ۔ 2 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) جموں و کشمیر سے اِس سال حج کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے آج زائد از 6,300 عازمین منتخب ہوئے جب کہ حکام نے مرکز سے مزید الاٹمنٹ چاہا ہے کیونکہ رواں سال زائد از 32,000 درخواستوں کی ریکارڈ تعداد وصول ہوئی ہے۔ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایک عہدہ دار نے کہا کہ ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا سَرور میں 6,359 خواہشمندوں کے مختص کوٹہ کیلئے قرعہ اندازی منعقد کی گئی، جس میں صرف محفوظ زمروں کے تحت داخل کردہ درخواستوں کا احاطہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس ریاست میں گزشتہ سال کے مقابل فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہش مندوں کی تعداد میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ حج کمیٹی کو ریکارڈ تعداد میں 32,298 درخواستیں وصول ہوئی ہیں، جن میں محفوظ زمرہ A کے تحت 2,905 درخواستیں شامل ہیں۔
خشک سالی کے پیش نظر مہاراشٹرا میں IPL میاچس کی مخالفت
ممبئی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے بی جے پی سکریٹری ویویکانندا گپتا نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مہاراشٹرا میں منعقد ہونے والین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرکٹ میاچس کو خشک سالی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر دوسری ریاست منتقل کردیا جائے۔ بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کو موسومہ ایک مکتوب میں انھوں نے بتایا کہ کرکٹ گراؤنڈ کو کھیل کے قابل اور معیاری بنانے کے لئے لاکھوں لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا کے شہروں ممبئی، پونے اور ناگپور میں آئی پی ایل میاچس 9 اپریل تا 29 مئی کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ 29 مئی کو وانکھڈے اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ خشک سالی سے متاثرہ ریاست میں لاکھوں لیٹر پانی ضائع کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ بشمول آئی پی ایل میاچس کو دوسری ریاست منتقل کردیا جائے۔