جموں ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں اونچائی والے مقام پر بجلی گرنے کے نتیجے میں دو خواتین فوت ہوگئیں، پولیس نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ جمعرات کی شام مندھی تحصیل میں گھاس پھوس کے گھر پر بجلی گری۔ دو خواتین مرگئیں، دو دیگر کو زخم آئے۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد خاندانوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔