جموں و کشمیر میں اچانک چیکنگ پر 19 ہیلتھ انسٹیٹیوشنس کو مقفل پایا گیا اور 44 عہدیدار ڈیوٹی سے غائب

جموں ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں اچانک معائنہ پر عہدیداران نے 19 ہیلتھ انسٹیٹیوٹس کو مقفل اور 44 عہدیداروں کو ڈیوٹی سے غائب پایا۔ ضلع انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد اعجاز اسد کی سرکردگی میں ان اداروں کا اچانک معائنہ کیا گیا۔ عہدیداروں نے جملہ 120 اداروں بشمول چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) اور راجوری ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کا معائنہ کیا۔ چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ خاطی عہدیداروں کے خلاف ڈسپلین شکنی رپورٹ تیار کرے اور ان کے اور نگران کار عہدیداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اس اثناء میں انسپیکشن ٹیم نے اپنے دورہ کے موقع پر جملہ 994 ہیلتھ عہدیداروں سے 758 کو موجود پایا اور 44 عہدیداروں کو ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا۔