سرینگر 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو نامعلوم عسکریت پسند آج فوج کے ساتھ ضلع بٹمالو ریاست جموں و کشمیر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کردیئے گئے۔ فوج نے رومائی علاقہ میں محاصرہ کرنے اور تلاشی لینے کی مہم شروع کر رکھی تھی۔ آج صبح عسکریت پسندوں کی ضلع سوپور کے علاقہ میں موجودگی کی باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد اِس مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ جوابی کارروائی میں 2 عسکریت پسند تاحال ہلاک کردیئے گئے۔ اُن کی شناخت اور اُن کا الحاق انتہا پسندوں کے کس گروپ سے تھا، ہنوز معلوم نہیں ہوسکا۔