جموں و کشمیر میں انکاؤنٹرس تین عسکریت پسند ایک فوجی ہلاک

سرینگر 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموںو کشمیر کے شوپیان اور بارہمولہ اضلاع میں ہوئے دو علیحدہ انکاؤنٹرس میں تین عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ایک پولیس عہدیدار کے بموجب سکیوریٹی فورسیس نے بارہمولا میںآج صبح کارڈن سرچ آپریشن شروع کیا تھا کیونکہ یہاںعسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران انکاؤنٹر شروع ہوگیا کیونکہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی تھی ۔ اس انکاؤنٹر میںدو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ یہ لوگ لشکرطیبہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ اس انکاونٹر میں ایک فوجی جوان ساور وجئے کمار بھی ہلاک ہوگیا ۔ ایک اور انکاؤنٹر آج رات شوپیان میں ہوا جہاں سکیوریٹی فورسیس نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا ۔ اطلاعات کے بموجب یہاں رات دیر گئے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا ۔