جموں و کشمیر میں استصواب عامہ نواز شریف کی تجویز مسترد : حکومت

نئی دہلی ۔28ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جموں وکشمیر میںاستصواب عامہ منعقد کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرزمین ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور پڑوسی ملک اس سرزمین کو دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون کے ساتھ ملاقات کے دوران اٹھاچکے ہیں ۔