نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ہنس راج گنگا رام آہیر نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں آئی ایس آئی ایس نظریات رکھنے والی اُس کی ذیلی تنظیم آئی ایس جے کا کوئی وجود نہیں ہے البتہ وادی میں جھنڈا لہرانے کے یکادکا واقعات پیش آئے ہیں۔ اور جو کوئی بھی آئی ایس آئی ایس اور پاکستانی پرچم وادی میں لہرانے کے ذمہ دار ہیں اُن کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ 2015 ء میں آٹھ ، 2016 ء میں 31 اور 2017 ء میں پانچ واقعات منظرعام پر آئے ہیں۔ 2 جون کو آئی ایس جے کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔