جموں و کشمیر قومی شاہراہ کیلئے تحدیدات برخاست

سرینگر ۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت پر مختلف گوشوں سے دباؤ کے نتیجہ میں جمووکشمیر انتظامیہ نے آج اعلان کیا کہ وہ قومی شاہراہ سرینگر ۔ جموںپر سیول ٹریفک ہفتہ میں صرف دو دن چلانے کے احکام سے سبکدوش ہورہی ہے اور اب سابق کی طرح اس شاہراہ پر روزآنہ سیول ٹریفک کی آمد و رفت کی بھی اجازت ہوگی ۔ دریں اثناء حکومت نے سرینگر سے بارہولہ جانے والی مغل روڈ چار ماہ تک بند رہنے کے بعد سیول ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دی ہے ۔ جموں سے موصولہ اطلاع کے بموجب مغل روڈ متبادل رابطہ ہے جو وادی کشمیر کو باقی ملک سے مربوط کرتا ہے ۔یہ گزشتہ چار ماہ سے بند کردیا گیا تھا ۔ کیونکہ زبردست برفباری کی وجہ سے یہ شاہراہ سفر کے قابل نہیں رہی تھی ۔