سرینگر ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے فوجی طلایہ گرد پارٹی پر ضلع شوپیان میں فائرنگ کردی جس کا فوجیوں نے محاصرہ کرکے تلاشی کی مہم کے ذریعہ جواب دیا۔ ابگام ضلع شوپیان کے علاقہ میں آج شام فائرنگ کی گئی تھی۔عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوج نے اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی۔ ایک فوجی کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔