جموں و کشمیر سیلاب متاثرین کیلئے حکومت تلنگانہ کی 10 کروڑ روپئے امداد

حیدرآباد۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے جموں و کشمیر میں سیلاب کی تباہ کاریوں و اموات کے واقعات پر تاسف کا اظہار کیا اور چیف منسٹر جموں و کشمیر عبداللہ سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے راحت کاری اقدامات کی انجام دہی کیلئے 10 کروڑ روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ کے سی آر نے عمر عبداللہ کو یقین دلایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے راحت کاری اقدامات کیلئے مناسب امداد فراہم کی جائے گی۔ عمر عبداللہ نے کے سی آر کے اظہار یگانگت پر شکریہ ادا کیا۔