سرینگر 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اور لداخ خطہ میں آج ایک اوسط درجہ کے زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.4 ناپی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں زلزلہ کا جھٹکہ ہوا۔ اور اسے وادی کشمیر میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کا مبدا جموں و کشمیر لداخ خطہ میں ژنگ جین سرحد سے قریب پایا گیا۔ کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ہندوستانی ڈرون کے چینی سرحد میں داخلہ کی وجہ ٹیکنیکی خرابی :وزارت خارجہ
نئی دہلی7دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستان نے کہا کہ اس کا ڈرون تکنیکی خرابی کی وجہ سے سکم سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن پار کرکے چینی سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔چین کی طرف سے اس پر سخت ناراضگی درج کرانے اور اسے سرحد میں غیرقانونی دراندازی قرار دے ئے جانے کے بعد آج یہاں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ایک بغیرپائلٹ کا ڈرون ہندستانی علاقہ میں باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا جو اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے کنٹرول کھو بیٹھا اور سکم سیکٹر میں حقیقی کنٹرول لائن کو پارکر چین کی سرحد میں داخل ہوگیا۔