جموں و کشمیر انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو عسکریت پسند سوپور صنعتی علاقہ میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج کے ساتھ انکاؤنٹر میں 8 ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے خصوصی اطلاع پر کہ اس علاقہ میں عسکریت پسند موجود ہیں۔ اس علاقہ کا محاصرہ کرلیا تھا اور تلاشی مہم شروع کردی گئی تھی۔ پولیس کے بموجب فوج تلاشی کارروائی کررہی تھی جبکہ عسکریت پسندوں نے اس پر فائرنگ کردی۔ فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ان کی شناخت اور وہ اس گروپ سے الحاق رکھتے تھے، جس کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا۔ سرکاری عہدیدار کے بموجب کارروائی ہنوز جاری ہے۔