جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی بشیرالدین انتقال کرگئے

 جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مولانا مفتی محمد بشیر الدین انتقال کر گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مفتی بشیر الدین گذشتہ کچھ روز سے سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے منگل کی علی الصبح قریب تین بجے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

مفتی بشیر الدین کی نماز جنازہ منگل کو سہ پہر ساڑھے تین بجے بمقام تاریخی خانقاہ معلی سری نگر ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کی پیشوائی ان کے فرزند اور نائب مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام انجام دیں گے۔