جموں میں پاکستان کی فائرنگ پر بی ایس ایف جوان سالگرہ پر ہلاک

جموں ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک بی ایس ایف جوان جسے جموں میں بین الاقوامی سرحد کے پاس متعین کیا گیا تھا، آج ہندوستانی چوکی پر پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس سال پاکستان کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ 51 سالہ ہیڈکانسٹیبل آر پی ہازرا کو جموں و کشمیر کے سانبا سیکٹر میں سہ پہر تقریباً 4 بجے سرحد پار سے فائرنگ کا نشانہ بننے پر شدید زخم آئے۔ اسے فوری قریبی میڈیکل سنٹر پہنچایا گیا جہاں وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ آج اس کی سالگرہ تھی جو اس کی موت کا دن بن گیا۔ سینئر بی ایس ایف آفیسر نے کہا کہ جوابی فائرنگ کی جارہی ہے۔