جموں ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکیورٹی فورس ( بی ایس ایف ) اہلکاروں نے ایک 26سالہ پاکستانی مداخلت کار کو گرفتار کرلیا ۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے کہا کہ جوانوں نے آئی بی کے اُس پار دریائے بسنتر کے علاقہ میں مشتبہ نقل و حرکت محسوس کی اور وہاں پہنچ کر مشتبہ شخص کو چیلنج کیا جو دراندازی کرتے ہوئے ہندوستانی علاقہ میں پہنچ گیاتھا ۔ بعدازاں اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں مشتبہ درانداز کی شناخت 26سالہ مانشیر ولد اقبال ساکن کنگر امورے سابے کوٹ پاکستان کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ بی ایس ایف کو تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے کپڑوں کا ایک جوڑا اور اسپورٹس شوز کے دو جڑ ‘ ایک بھوری ٹوپی ‘ ایک ٹینس گیند ‘ تاش اور 110پاکستانی روپئے برآمد ہوئے ۔