جموں میں موبائل انٹرنٹ بحال

جموں۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج سارے جموں خطہ میں موبائل انٹرنٹ سرویسیس کے احیاء کا حکم دیا، جبکہ دو ماہ قبل اس سہولت کو معطل کردیا گیا تھا تاکہ حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے پیش نظر افواہوں کا سلسلہروکا جاسکے۔ 5 اگسٹ کو حکام نے جموں خطہ کے تمام 10 اضلاع میں موبائل انٹرنٹ سرویس کو معطل رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ تاہم چند روز بعد یہ سرویس پانچ اضلاع میں بحال کردی گئی تھی۔ جموں ڈیویژنل کمشنر پون کوتوال نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ نظم و نسق نے جموں خطہ کے پانچ اضلاع بشمول راجوری میں موبائل انٹرنٹ سرویس بحال کردی ہے۔