جموں میں فوجی جوان کی خودکشی

جموں 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں میں لائن آف کنٹرول سے قریب واقع فوجی کیمپ میں ایک سپاہی نے اپنی سرویس رائفل سے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ رائفل مین 28 سالہ رنبیر سنگھ اکھنور سیکٹر کے کہور علاقہ میں ہمیر پور نواں ملٹری گیریسن پر پہرہ کی ڈیوٹی پر تعینات تھا اور اس نے سرویس رائفل سے پیشانی پر گولی چلا لیا جس کے نتیجہ میں اس کی فوری موت واقع ہوگئی۔