جموں ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دواؤں کی دکانیں آج سے 72 گھنٹے کی ہڑتال کررہی ہیں تاکہ حکومت کی جانب سے بیرون ریاست اشیاء صرف ہاسپٹلوں کے طبی مراکز کو سربراہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ دواؤں کی تمام دکانیں 72 گھنٹے تک بند رہیں گی۔ صدر جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز راکیش گپتا نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔ پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس اسوسی ایشن کے ارکان بھی شریک تھے۔ ریاستی حکومت نے میڈیکل کالجوں اور ان سے الحاق رکھنے والے ہاسپٹلوں کو مشترکہ خریداری کی اجازت دی ہے۔ جموں و کشمیر طبی سربراہی کونسل نے بیرون ریاست اشیاء کو دکانوں کا سلسلہ قائم کرنے اور دواؤں کی دکانوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا اور سرکاری ہاسپٹلوں میں حکومت کی جانب سے ادویہ کی سربراہی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ گپتا نے کہاکہ تمام مقررہ قیمت والی دواؤں کی دکانیں اعلیٰ تر شرحوں پر دوائیں فروخت کررہی ہیں۔ اس طرح غریب عوام کو اور مصیبت زدہ عالم انسانیت کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اسوسی ایشن اس غیر صحتمند مسابقت کی مخالفت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہیکہ شرحوں میں تخفیف دواؤں کی تمام دکانوں کو دی جائے اور بیرون ریاست سے ریاست میں خطرناک اور زہریلی دواؤں کی آمد کا مقابلہ کیا جائے۔ صدر جے سی سی آئی نے حکومت سے اپیل کی کہ مداخلت کرے اور جلد سے جلد اس مسئلہ پر جوں کا توں حالت برقرار رکھنے کو یقینی بنائے۔