جموں 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق بشمول ایک ہتھیار ڈال دینے والے انتہا پسند کے تین منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا اور اُن کے پاس سے دستیاب شدہ نشیلی ادویات کی مارکٹ قیمت چار کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ گرفتار شدگان کے نام علی محمد عرف اسحاق، سابق ممبر البرق دہشت گرد گروہ، سہیل احمد اور پردیپ کمار بتائے گئے ہیں۔ بین ریاستی منشیات کے تین اسمگلرس کو گرفتار کرلیا گیا۔ 13 لاکھ روپئے نقد رقم اور ایک کیلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں سٹی مسٹر ونئے شرما نے آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔