جموں ۔ /22 فبرو ری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک قیدی جموں کی جیل میں پھانسی لیتے ہوئے مبینہ طو رپر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ شوکت علی نے جس کا تعلق پاکستان کے علاقہ امپھالہ ڈسٹرکٹ جیل میں آہنی جالی سے لٹک کر پھانسی لے لی ۔ ارنیہ پولیس کی طرف سے مقدمہ درج کئے جانے کے بعد وہ 2011 ء سے اس جیل میں تھا ۔ پولیس نے کہا کہ مبینہ خودکشی کی مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ نعش بغرض پوسٹ مارٹم گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کردی گئی ہے ۔ رسمی قانونی ضابطوں کی تکمیل کے بعد شوکت کی نعش پاکستانی حکام کے حوالہ کردی جائے گی ۔
اڈیشہ کے زخمی وزیر کا آپریشن
59 سالہ لیڈر کی حالت مستحکم
بھوبنیشور۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ کے وزیر سیاست اور ثقافت مہیشور موہنتی کا آج آپریشن کیا گیا اور اُن کی پسلیوں سے گولی نکال دی گئی جبکہ اُنھیں کل اُن کے حلقہ انتخاب پوری میں حملہ آوروں نے گولی کا نشانہ بنایا تھا۔ اسپتالی ذرائع نے کہا کہ 59 سالہ وزیر کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرہ سے باہر ہیں۔ وہ پرائیوٹ ہاسپٹل کے آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں جہاں چار ڈاکٹروں کی ٹیم نے سرجری انجام دی ۔