جموں ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں میں آج تیسرے دن بھی بندکے دوران تشدد پھوٹ پڑا ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیاس شیل برسائے ۔ کانگریس لیڈر کو مختصر وقت کیلئے حراست میں لیا گیا تھا ۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر قائدین کو بھی حراست میں لیا گیا تھا ۔ احتجاجیوں نے پرانی منڈی علاقے میں پولیس پر سنگباری کی ۔ اس کے بعد پولیس نے آنسو گیاس شیل برسائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے ۔ اس تشدد میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔ جموں میں بند کے دوران تمام تجارتی ادارے بند رہے ۔