سپریم کورٹ کا فیصلہ ۔ مسئلہ کو سہ رکنی بنچ سے رجوع کرنے کی ہدایت
نئی دہلی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے ایک متنازعہ عدالتی حکمنامہ کو دو ماہ کیلئے معطل کردیا جس کے ذریعہ جموںو کشمیر میں بیف کی فروخت پر امتناع عائد کردیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے جموںو کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے کہا کہ وہ ایک سہ رکنی بنچ تشکیل دیں تاکہ اس مسئلہ پر دو متضاد احکام پر فیصلہ کیا جاسکے ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو کی قیادت والی ایک بنچ نے ہائیکورٹ کی جموں بنچ نے 8 ستمبر کو جو فیصلہ دیا تھا اس کو دو ماہ کیلئے التوا میں رکھا جاتا ہے ۔ اس فیصلے کے ذریعہ ریاست میں بیف کی فروخت پر امتناع عائد کردیا گیا تھا ۔ بنچ نے ایک اور ڈویژن بنچ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کو بھی سہ رکنی بنچ سے رجوع کیا ہے ۔