جموں ۔ 07ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) 300 کیلومیٹر طویل جموں سرینگر قومی شاہراہ آج مسلسل چوتھے دن زمین کھسکنے کے واقعات اور مختلف مقامات پر سڑک نیچے بیٹھ جانے کی وجہ سے بند رہی ۔ عہدیداروں نے تعمیر و مرمت اور صفائی کی کارروائی بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے تاکہ شاہراہ کو کاروں کے گزرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ پولیس کے بموجب 3000 سے زیادہ مسافر اور تجارتی گاڑیاں شاہراہ کے مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں۔ سرحدی شوارع تنظیم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر صفائی اور مرمت کا کام جاری ہے ۔