جمنا ندی پر 5 نومبر کو ’’منفرد پُل‘‘ کا کجریوال کے ہاتھوں افتتاح

نئی دہلی 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جمنا ندی پر تعمیر کئے گئے نئے پُل ’’منفرد پُل‘‘ کا 5 نومبر کو چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال افتتاح کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے آج تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس پُل کی تعمیر کے باعث شمال اور شمال مغرب دہلی کا فاصلہ نہایت ہی کم ہوجائے گا اور اِس پُل کے سب سے اوپری حصہ سے شہر دہلی کا دلکش منظر دکھائی دے گا۔