جمناسٹکس ورلڈ کپ میں اروناریڈی کو ساتواں مقام

ملبورن 25 ؍ فبروری (پی ٹی آئی) جمناسٹ اروناریڈی جمناسٹکس ورلڈ کپ کے والٹ میں تاریخی برونز میڈل حاصل کرنے کے بعد آج منعقدہ ویمنس فلور مقابلے کی فائنل راونڈ میں ساتویں مقام پر رہیں ۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ارونا ریڈی نے جمناسٹکس ورلڈ کپ میں گذشتہ برونز میڈل جیت کر ایک نئی تاریخ بنائی تھی ۔گورنرای ایس ایل نرسمہن نے میڈل کے حصول پر ارونا ریڈی کو مبارکباد دی۔