جمعیت القریش کے مقابلہ حفظ و قرات ، تقسیم انعامات

الحاج محمد سلیم ایم ایل سی کی شرکت و مخاطبت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ جمعیت القریش کی جانب سے مقابلہ حفظ و قرأت کا بروز اتوار مبین فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں آیا جس میں حیدرآباد، رنگاریڈی، ظہیرآباد و نظام آباد کے طلبہ نے حصہ لیا۔ الحاج محمد معین چودھری نے جلسہ کی صدارت کی اور جلسہ کی کاروائی محمد فریدالدین قریشی اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے چلائی۔ جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر صدر جمعیت القریش حیدرآباد جناب محمد سلیم نے شرکت کی۔ محمد سلیم نے جلسہ قرأت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت القریش کی جانب سے دی جانے والی امداد کو جمعیت کے طلبہ کے تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ محمد سلیم نے جمعیت القریش کے 55 انعام یافتگان طلبہ کو فی کس پانچ ہزار نقد کا اعلان کیا اور انہوں نے اس سلسلہ کو ہر سال قائم رکھنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر محمد محبوب قریشی عرف چراغ علی خازن کے علاوہ استقبالیہ کمیٹی کے ارکان محمد معز چودھری، محمد بصیر قریشی، محمد متین چودھری، محمد مبین چودھری، محمد کریم الدین قریشی، محمد دائود قریشی، محمد عثمان قریشی، محمد جانی میاں کارپوریٹر، شیخ محبوب بلڈر و دیگر نے شرکت کی۔