ممبئی۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) جمعیتہ العلماء ہند شاخ ممبئی میں ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان اور ان کی اہلیہ کی زیرنگرانی ماہرین قانون کی ایک ٹیم پر مشتمل اپنا لیگل سیل قائم کیا ہے کیونکہ دیش بھکتی کے بہانے مہاراشٹرا میں اکثر فرقہ وارانہ فسادات ہوتے ہیں اور منصوبہ بند طریقہ سے مسلمانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتااور گرفتار کرکے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ جمعیتہ العلماء نے ایسے ہی بے قصور محروسین کی پیروی کیلئے اپنا یہ لیگل سیل قائم کیا ہے۔