جمعۃ الوداع پر جامع مسجد سرینگر کے قریب سنگباری

سرینگر۔یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عوام کے ہجوم نے تاریخی جامع مسجد کے قریب اور کپواڑہ و سوپور کے بعض علاقوں میں آج جمعۃ الوداع کی نماز کے بعد سنگباری شروع کردی۔ ان واقعات سے ہٹ کر جمعۃ الواع پورے خشوع و خضوع کے ساتھ منایا گیا۔ لاکھوں عقیدتمند بشمول مرد، خواتین اور بچے، مسجدوں ، درگاہوں اور خانخاہوں میں جمع تھے۔ پوری وادی کشمیر میں تیز دھوپ کے باوجود جمعۃ الوداع کی نماز میں شرکت کررہے تھے۔ نماز جمعہ کے کچھ ہی دیر بعد نوجوانوں کے ہجوم نے جامع مسجد اور سرینگر کے مضافاتی علاقوں میں سنگباری شروع کردی اور صیانتی محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ان کا تصادم ہوا۔