جمشیدپور۔23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جمشید پور کے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں کرفیو میں نرمی دی گئی۔ جہاں پر بھی جھڑپیں ہوئی تھیں وہاں پر پیر کے دن کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ آج کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ فساد زدہ علاقوں منگو، آزاد نگر، اولیڈیہہ اور ایم جی ایم پولیس اسٹیشنوں کی حدودمیں 8 بجے تا 10 بجے اور 2 بجے تا 5 بجے کرفیو میں نرمی کی گئی۔ ذریعہ مشرقی سنگھ بھوم کے افسر روابط عامہ اویناش نے کہا کہ باقی شہر میں 10 بجے تا 6 بجے کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی ڈاکٹر امیتابھ کشل اور ایس ایس پی انوپ ٹی میتھیو نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔ صورتحال بہتر ہورہی تھی۔ کوئی فیصلہ اسکولس کل سے دوبارہ کھولنے کے بارے میں ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے امتناعی احکام دفعہ 144 کے تحت نافذ کئے تھے جبکہ پیر کے دن ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر دو فرقوں کے درمیان کشیدگی اور پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے کل رات خطاب کرتے ہوئے کشل اور میتھیو نے کہا کہ مبینہ ہراسانی کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے۔ میتھیو نے کہا کہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات جھڑپوں کے بارے میں کی جائیں گی اور ان کی وجہ کا پتہ چلایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مبینہ ہراسانی کے سوائے کوئی اور وجہ سے پتہ چل جائے تو ممکنہ حد تک سخت اقدام کیا جائیگا۔ قبل ازیں حکومت جھارکھنڈ نے دو فرقوں کی جھڑپ کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔