جمرود میں فوجیوں پر طالبان کا حملہ، 8فوجی ہلاک

پشاور ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش ذدہ شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں جمعے کی صبح عسکریت پسندوں اور نیم فوجی دستوں کے مابین ہونے والے تصادم میں کم از کم فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پشاور ہی کے وسط میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس ملازم کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں اور پیرا ملٹری فورسز کی جھڑپوں میں پانچ حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب رونما ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کے بارے میں ایک سینیئر صیانتینے بتایا کہ خیبر ڈسٹرکٹ کے علاقے جمرود میں فوج فورسز پر عسکریت پسندوں نے فائر کھول دیے۔ اس فوجیکے بقول،”فرنٹیئر کارپس کی ایک ٹیم عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تھی کہ اْس پر عسکریت پسندوں نے فائر کھول دیے۔ اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس میں کم از کم آٹھ سکیورٹی ملازم اور پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ پیرا ملٹری فورس فرنٹیئر کارپس ایف سی کے اشتراک عمل سے صیانتی کے فرائض انجام دیتی ہے۔جمرود تحصیل میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں عسکریت پسندوں سے جھڑپوں میں نیم فوجی فورسز کا ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے۔