جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے3 ارکان گرفتار

ڈھاکہ ۔29اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے آج جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے 3ارکان کو شمال مغربی ضلع سے گرفتار کرلیا گیا ۔ سریع الحرکت بٹالین کے کمانڈر اسکواڈ رن لیڈر سعید عبداللہ المراد نے کہا کہ یہ تینوں سرورتاملے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ مراد نے کہا کہ ہتھیار اور دھماکو مادے مشتبہ افراد کے پاس سے دھاوے کے دوران ضبط کئے گئے ۔ یہ دھاوا عسکریت پسندوں کے خلاف گذشتہ سال کے ڈھاکہ کیفے پر حملہ کے بعد جاری کارروائیوں کا ایک حصہ تھا ۔ تاحال 22افراد زیادہ تر غیر ملکی اور ایک ہندوستانی لڑکی دھاؤں میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔