جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کو دہشت گرد قرار دیدیا گیا

نئی دہلی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت داخلہ نے کہا ہیکہ حکومت نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کو دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے اس پر امتناع عائد کردیا۔ یہ تنظیم جماعت المجاہدین انڈیا اور جماعت المجاہدین ہندوستان بھی کہا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ جماعت المجاہدین تنظیم نے دہشت گرد سرگرمیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ دہشت گرد سرگرمیوں کو پھیلائی ہے۔ ہندوستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے نوجوانوں میں انتہاء پسندی کا رجحان پیدا کرنے اور ان کی بھرتیوں میں ملوث بھی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ چنانچہ جماعت المجاہدین بنلگہ دیش، جماعت المجاہدین انڈیا یا جماعت المجاہدین ہندوستان اور اس کی تمام اقسام کو غیرقانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق 1967 کے قانون کے پہلے جدول میں شامل کیا گیا ہے جس کا مطلب ہندوستان میں اس تنظیم پر پابندی ہوتا ہے۔