لندن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کرکٹر اور سیاسی جماعت کے رہنما عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان اور برطانوی اداکار رسل برینڈ کے درمیان ان دنوں قربتیں بڑھ رہی ہیں افواہیں ہیں کہ دونوں نے منگنی بھی کر لی ہے۔ جمائما خان اور مشہور کامیڈین و اداکار رسل برینڈ ان دنوں برطانیہ میں اکٹھے دیکھے جارے ہیں چاہے
وہ کوئی تقریب ہو یا پھر ایسٹ لندن کی سڑکیں دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ مغربی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے۔ رسل برینڈ اپنے ایک انٹرویو میں جمائما خان کی دوستی کی تعریف کر چکے ہیں اور اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ مغربی میڈیا کے میں جاری خبروں کے مطابق رسل برینڈ نے جمائما خان کو ہیرے کی انگوٹھی منگیتر کے طور پر پہنائی ہے۔