حیدرآباد 23 جنوری ( پی ٹی آئی ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ مرکزی اور ٹاملناڈو کی حکومتیں ریاستی کلچر کے تحفظ کیلئے حساس ہیں مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے جلی کٹو مسئلہ پر احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج ختم کردیں کیونکہ اس مسئلہ پر ان کی تشویش کو ختم کرنے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس مسئلہ پر این ڈی اے حکومت پر ہونے والی تنقیدوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ جلی کٹو کے کھیل کو در اصل سابقہ یو پی اے اقتدار میں نقصان پہونچایا گیا ہے ۔ نائیڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاجیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے احتجاج کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر حکومتوں نے اقدامات کئے ہیں۔ اس مسئلہ پر سپریم کورٹ میں سماعت کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی اور ٹاملناڈو کی حکومتیں اس مسئلہ پر حساس رویہ رکھتی ہیں۔ احتجاج کو ختم کیا جانا چاہئے ۔