جلیانوالا باغ قتل عام واقعہ پر برطانیہ میں نمائش کا اہتمام

لندن 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں ایک میوزیم نے جلیان والا باغ قتل عام کی ایک صدی کی تکمیل پر ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے ۔ یہ نمائش امرتسر کے ایک میوزیم سے اشتراک میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ جلیان والا باغ 1919 کے نام سے اس نمائش کا مانچسٹر میوزیم میں آج آغاز عمل میں آیا ۔ اس میوزیم میں جلیانوالا باغ قتل عام واقعہ کی یادوں ‘ شہیدوں کے رشتہ داروں کے تجربات وغیرہ کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ مانچسٹر میوزیم نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ اس نمائش کو جلیانوالا باغ صدی یادگار کمیٹی کی تائید بھی حاصل ہے جس میں معروف ہندوستانی اور غیر مقیم ہندوستانی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اس نمائش کا مقصد اس قتل عام کے تعلق سے شعور بیدار کرنا ہے ۔