جلگاؤں میں سڑک حادثہ، 5 ہلاک

جلگاؤں( مہاراشٹرا ) ۔/19جون، (سیاست ڈاٹ کام ) ضلع جلگاؤں میں ترسور کے مقام پیش آئے سڑک حادثہ میں 5افراد بشمول ایک کمسن لڑکا ہلاک اور دیگر 3افراد زخمی ہوگئے جب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکراگئی۔ نصیرآباد پولیس اسٹیشن کے انچارج سرتھک بشا نے بتایا کہ یہ حادثہ کل شام بھوسوال۔ جلگاؤں سڑک پر اسوقت پیش آیا جب ایک گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ڈمپر ( لاری ) سے ٹکرا گئی۔مہلوکین کی بحیثیت نسرین پی فرید، شیخ فرید، شیخ بابو، ترنم جاوید، جاوید خطیق ( چار سال ) عبدالسعید، عبدالکریم کی گئی۔

مندر کی ہنڈی سے سرقہ، 6 خواتین گرفتار
سیلم ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : میچھری میں واقع کالیشوری مندر سے 26,370 روپئے کا سرقہ کرلینے پر 6 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاگیا کہ یہ خواتین نے کل گنتی کے دوران اپنے بلوز اور ساڑیوں میں نقد چھپالی تھی تاہم مندر کے خاتون اسٹاف نے ان کی تلاشی لے کر مسروقہ رقم برآمد کرلی ۔ ہنڈی کی رقم کی گنتی کے دوران تقریبا 90 انجینئرنگ کالجوں کے طلباء اور سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین بھی موجود تھیں ۔