حیدرآباد 3 ستمبر ( این ایس ایس ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ ان کی پارٹی کی جلسہ عام پرگتی نیویدنا سبھا زبردست کامیاب رہا ہے ٹی آر ایس ایم ایل سی کرنے پربھاکر نے آج کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ سارا ملک مثالی ترقیاتی اسکیمات پروگراموں اور فلاحی اسکیمات کیلئے کے سی آر حکومت کی ستائش کر رہا ہے اپوزیشن کانگریس پارٹی سیاسی مخالفت کی وجہ سے جھوٹے الزامات عائد کر رہی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پربھاکر نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست کے عوام کی بہتری کیلئے کئی اسکیمات متعارف کروا رہے ہیں اپوزیشن پارٹی بے بنیاد الزامات عائد کر کے عوام کی ناراضگی مول لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو زبردستی جلسوں میں عوام کو لانے کی ضرورت نہںے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے جلسے چند افراد کی شرکت کے سبب ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے جلسہ کی ناکامی کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ بہت کامیاب رہا ہے اور اس نے ہندوستان کی سیاسی تاریخ بنائی ہے ۔ پارٹی کے جلسہ عام کی شاندار کامیابی سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ وہ در اصل جلسہ کی کامیابی اور بھاری تعداد میں عوام کی شرکت کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے ۔