حیدرآباد 2 ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کے جلسہ عام میں شریک عوام کی تعداد کے تعلق سے مختلف دعوے کئے جا رہے ہیں ۔ ریاستی انٹلی جنس نے دعوی کیا کہ جلسہ میں 18 لاکھ افراد نے شرکت کی جبکہ سنٹرل انٹلی جنس نے کہا ہے کہ جلسہ میں 12 لاکھ افراد شریک تھے ۔ اس کے برخلاف خود ٹی آر ایس کے بعض گوشوں نے کہا کہ جلسہ میں توقع کے مطابق عوام نہیں تھے اور شرکت کرنے والے عوام کی تعداد 9 لاکھ کے آس پاس ہی تھی ۔ بحیثیت مجموعی 10 لاکھ افراد کی شرکت کا قیاس کیا جا رہا ہے ۔