حیدرآباد ۔ 4 جولائی (راست) حافظ و قاری محمد یونس علی خان کے بموجب عالمی روحانی قرآنی مہم کی سلور جوبلی تقاریب کے سلسلہ میں دارالقرأت الباسطیہ کے زیراہتمام جلسہ قرأت قرآن کریم 5 جولائی اتوار کو بعد نماز تراویح 10.30 بجے شب جامع مسجد باسطیہ (المعروف قاری کی مسجد) قدیم ملک پیٹ پانی کی ٹانکی منعقد ہوگا۔ صدارت مولانا قاری محمد علی خان بانی و صدر دارالقرأت الباسطیہ اور قیادت عالمی روحانی قرآنی مہم کے روح رواں مولانا پیر سید شبیرنقشبندی افتخاری کریں گے۔ مہمان قراء فضیلۃ الشیخ المقری عالی محرم عبداللہ (مصر)، فضیلتہ الشیخ المقری عبدالحمید معکاوی (مصر)، المقری امان اللہ احمد (افغانستان)، المقری خسرو امینی (ایران)، المقری عبداللہ عبدالکریم (سوڈان) و دیگر قرأت کا مظاہرہ کریں گے۔