جلسہ عام میں ہیلی کاپٹر سے کشواہا کے پہنچنے پر مقدمہ درج

بھاگلپور ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آج غیرمجاز طور پر ہیلی کاپٹر کے ساتھ انتخابی جلسہ کے مقام پر اترنے کے خلاف مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ پیرپینلی پولیس اسٹیشن میں، مجسٹریٹ انیل کمار سنگھ کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کہل گاؤں رامانند کمار کے بموجب مرکزی وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل کشواہا راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اور این ڈی اے میں بی جے پی کے حلیف ہیں، وہ پیرپینڈلی میں ایک انتخابی جلسہ سے پارٹی کے امیدوار للن کمار کی تائید میں تقریر کرنے کیلئے گئے تھے۔ مقدمہ قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور 287 کے تحت درج کیا گیا ہے۔جو سرکاری ملازمین کی جانب سے احکام کی خلاف ورزی اور سرکاری نظم و نسق کے عدم احترام اور سے لاپرواہی برتنے کے بارے میںہیں ۔