اقوام متحدہ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں ہوئے خودکش حملہ کی شدید مذمت کی جہاں 19 افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت ہندوؤں اور سکھوں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں پر کئے جانے والے کسی بھی حملہ کو منصفانہ قرار نہیں دیا جاسکتا جو بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔