کھٹمنڈو ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے تربھون انٹرنیشنل ایرپورٹ سے تین پاکستانی شہریوں کو جعلی ہندوستانی کرنسی کے ساتھ گرفتار کیا گیا جس کی مالیت 76.80 ملین روپئے بتائی گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے پاکستانیوں کی شناخت 49 سالہ محمد اختر، 39 سالہ نادیہ انور اور 67 سالہ ناصرالدین کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ یہ تمام پاکستانی شہری دوحہ سے نیپال پہنچے تھے۔ ان کے علاوہ تین نیپالی شہریوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو جعلی کرنسی وصول کرنے ایرپورٹ پہنچے تھے۔ پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔