حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ٹوریزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر کے خلاف پولیس نارائن گوڑہ نے فرضی بی ٹیک ڈگری رکھنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹوریزم کارپوریشن کے ایم ڈی بی منوہر اور وہاں کے ایک اور ملازم عادل کے خلاف کارپوریشن کے برخواست شدہ ملازمین نے تحریری شکایت درج کروائی جس میں یہ الزام عائد کیا کہ تلنگانہ ٹوریزم کارپور یشن کے منیجنگ ڈائرکٹر منوہر نے مبینہ طور پر ممبئی سے بی ٹیک کی جعلی ڈگری حاصل کی اور اس سلسلے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ربط پیدا کئے جانے پر نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر دیاکر ریڈی نے کہا کہ ٹورازم کارپوریشن کے ایم ڈی کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات میں شدت پیدا کرتے ہوئے منوہر کی جانب سے حاصل کئے گئے بی ٹیک کی ڈگری کی تصدیق کیلئے ممبئی کے کالج کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے جس میں سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز)