نیویارک ۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی سی ای او ہرادیومن کمار سمل 49 سالہ جو امریکہ میں دو آئی ٹی کمپنیز کا سی ای او ہے دو سو خارجی ورکرز کیلئے
H1B
ویزے کے حصول کیلئے جعلی دستاویزات داخل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ اس شخص کو بین الاقوامی فلائیٹ سے آمد پر ہی سیٹل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ۔ اپریل 2018 ء میں ویزے کے حصول کیلئے جعلی ویزا اسکیم کے تحت اس کے خلاف فوجداری شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ اس وقت تک وہ ملک سے فرار ہوچکا تھا ۔ لیکن اس ہفتہ اس کی امریکہ میں آمد کے ساتھ ہی اُس کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سمل کے خلاف 2010 ء اور 2011 ء میں ایک ’’بنچ اینڈ سویچ‘‘ اسکیم کے تحت خارجی محنت کشوں کو اپنے جال میں پھنسالیا اور امریکی حکومت کو فرضی دستاویزات کے ساتھ دھوکہ دیکر ویزے حاصل کرلیا تھا ۔