لندن ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کے جرم میں سزا یافتہ ایک ملزم 30 سالہ نبیل حسین نے گزشتہ روز بلمارش جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعہ اولڈ بیلی کی عدالت میں پیشی کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے جعلی نام سے ترکی جانے کی کوشش کی تھی۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس رست سفاک نام کا ایک پاسپورٹ گزشتہ سال 23 ستمبر کو نامناسب مقصد کے تحت اس کے پاس یا اس کے کنٹرول میں تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے یہ جرم 2009 میں دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کرنے کے الزام میں جیل جانے سے قبل کیا۔ اس کے ایک ساتھی 28 سالہ میکائل ڈیامنٹس کو 19 مئی کو اولڈ بیلی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اسامہ بن لادن کے داماد کا
القاعدہ سے تعلق کا اعتراف
نیو یارک۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث نے القاعدہ سے تعلق کا اعتراف کرلیا۔ ایف بی آئی ایجنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ابو غیث نے اعتراف کیا ہے کہ اسامہ نے انہیں جولائی 2001ء میں القاعدہ میں شمولیت کی دعوت دی تھی اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ القاعدہ کے ترجمان کے طور پر کام کریں گے۔