کولمبور2فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق وزیر صحت ٹیسا اتانائیکے کو مبینہ طور پر ایک جعلی دستاویز پیش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جس میںیہ دعوی کیا گیا تھا کہ صدر سری لنکا میتھر یپالا سری سینا اور وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ ہوا ہے جس میں ملک کے تمل باشندوں کو زائد اختیارات دیئے جانے پر باہم رضا مندی کا اظہار کیا گیاہے ۔ دریںاثناء پولیس ترجمان اجیت روحانہ نے بھی فائیکے کی گرفتاری کی توثیق کی اور کہا کہ انہیں کولمبو کی کرائم ڈیویژن پولیس نے گرفتار کیا ہے اور جعلی دستاویز کے بارے میں ان سے مزید پوچھ گچھ کی جائے گی ۔