شان رسالتؐ میں گستاخی کے مرتکبین کو سخت سزا کیلئے قانون سازی کی ضرورت، مجلس بچاؤ تحریک کے جلسہ سے علما، اکابرین اور قائدین کا خطاب
حیدرآباد۔3جنوری (سیاست نیوز) مجلس بچائو تحریک کے چوبیسویں جلسہ جشن رحمت العالمین کے دوران شمع محمدیؐ کے پروانوں نے نعروں کی گونج میں گستاخ کملیش تیواری کو پھانسی کی سزاء سنانے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے شان رسالت میں گستاخانہ کلمات اداکرنیوالوں کو پھانسی کی سزاء نافذ کرنے کے لئے قانون بنانے کی بھی مرکزی او ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ۔ چنچلگوڑہ جونیر کالج میں صدر تحریک ڈاکٹر قائم خان کی نگرانی میںمنعقدہ جلسہ جشن رحمت العالمین میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطیب اہلسنت حضرت العلامہ مولانا سیدمفتی ال ِرسول حبیبی ہاشمی جانشین مفتی اعظم اڑیسہ کے علاوہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر حفیظ الرحمن‘ ماسٹر مجاہد عالم رکن اسمبلی کوچہ دامن کشن گنج بہار‘مولانا سید کلب رشیدرضوی رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ‘ جناب اسمعیل باٹلی والاکنویر نیشنل مسلم پولٹیکل اتحاد مہم ‘ جناب شمشیرخان پٹھان قومی صدر عوامی وکاس پارٹی نے جلسہ رحمت العالمینؐ میں شرکت کی۔جبکہ مقامی مقررین میں مولانا سید بختیار عالم کامل جامعہ نظامیہ امام وخطیب جامع مسجد مہدویہ مشیرآباد‘ ڈاکٹر شوکت علی مرزا‘ مولانا حسیب الحسن صدیقی‘ ترجمان مجلس بچائو تحریک جناب مجیداللہ خان فرحت کے نام قابلِ ذکر ہیں ۔ صدر استقبالیہ کے فرائض مولانا سیدحامد حسین شطاری صدر سنی علماء بورڈ نے ادا کئے جبکہ خطبہ استقبالیہ سابق کارپوریٹر اعظم پورہ امجد اللہ خان نے پڑھا۔ حافظ وقاری معزقادری شرفی کی قرات کلام پاک سے اس مقدس جلسہ کا آغاز ہوا جبکہ بیرونی شاعر قاری تابش ریحان کے علاوہ مقامی شعراء حافظ نوال الرحمن‘ جناب مسرور عابدی شرفی القادری‘جناب تقی عسکری ولا‘ جناب سید عادل تشریف اللہی‘ جناب حافظ وقاری سیدمیراںصحبان خوندمیری‘ معراج خان نے بھی بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میںنعت رسول مقبولؐ کانذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔جلسہ کے اختتام پرآقائے دوجہاں ؐ کے حضور سلام کانذرانہ پیش کیاگیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض جنا ب سکندرا مرزا نے انجام دئے ۔ اپنے صدارتی خطاب میںڈاکٹر قائم خان نے کہاکہ بحیثیت مسلمان مجھے اپنی جان مال دولت اور ماں باپ سے افضل آقائے دوجہاں سے محبت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم مسلمان ہرچیز برداشت کرسکتے ہیں مگر شان رسالت پر کسی بھی قسم کا حملہ ہمارے لئے قابلِ قبول نہیں ہے ۔ ڈاکٹر قائم خان نے مزیدکہاکہ جب کبھی اسلام اور بانی اسلام کی شان میں گستاخی گئی تو مجلس بچائو تحریک نے صدائے احتجاج کو بلند کرتے ہوئے گستاخوں کے خلاف احتجاج بلند کرتے ہوئے عاشق رسولؐ ہونے کا ثبوت دیاہے ۔ مولانا سیدمفتی ال ِرسول حبیبی ہاشمی نے جلسہ رحمت العالمین سے خطاب کرتے ہوئے جشن میلا النبیؐ منانا بدعت نہیںبلکہ جبرائیل امین اور آسمانی فرشتوں کی سنت ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جس کے صدقے طفیل میںہمیں قرآن ملا‘ نمازیں ملی اور عیدین ملی ان کی ولادت باسعادت کاجشن کس طرح بدعت ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اتر پردیش حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ کملیش تیواری کی گستاخی پر جو سزاء اتر پردیش حکومت نے سنائی وہ کم ہے مگر موجودہ حالات میںجہاں مسلمانوں کے ساتھ جس قسم کا رویہ علاقائی حکومتیں اپنائی ہوئی ہیںتو ایسے حالات میں کملیش تیواری کو سخت قانون کے تحت جیل میںبند کردینا حکومت اترپردیش کا مستحن اقدام ہے ۔ مولاناکلب رشید رضوی نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہاکہ جس امت کے بنی ؐنے اپنی سواری کو امن کی نشانی بنایا اس نبی کی امت کس طرح دھشت گرد ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دھشت گردی کا مذہب سے اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ تو اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کاحصہ ہے جو اسلام اور مسلمانو ںکوبدنام کرنے کے لئے دھشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کاکام کرتے ہیں۔ماسٹر مجاہد عالم رکن اسمبلی کوچہ دامن کشن گنج بہار نے جلسہ رحمت العالمین ؐ سے خطاب کرتے ہوئے علم کاحاصل کرنا مذہب اسلام کی عین تعلیمات کاحصہ ہے اور نبیؐ دوجہاں نے بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی ہے ۔ جناب اسمعیل باٹلی والا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی سطح پر چلائی جارہی مسلم سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی مہم کا ذکر کیااو رکہاکہ ہم ہندوستان بھر کی مسلم سیاسی جماعتوں کے سربراہان او رذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مسلم سیاسی جماعتو ں کا اتحادی پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو یوپی اے اور این ڈی اے سے بھی طاقتور بن سکتا ہے مگر مسلم سیاسی قائدین جو انانیت کا شکار ہیں ہماری اس تحریک کا حصہ بننے سے گریز کررہے ہیں ۔ہمارا مقصد قومی سطح پر مسلم جماعتوں اورقائدین کو متحد کرنا ہے اور اس میںہم کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں کریںگے ۔