جشن تلنگانہ کے دوران حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کا اعلان

تلنگانہ حکومت بھی آندھرائی حکمرانوں کے طرز پر عمل پیرا ، سی پی آئی سکریٹری وینکٹ ریڈی
حیدرآباد ۔ 29 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت کو تمام محاذوں پر ناکام قراردیتے ہوئے سی پی آئی اسٹیٹ جنرل سکریٹری تلنگانہ ریاست چاڈا وینکٹ ریڈی نے سی پی آئی کے مجوزہ ایک ہفتہ طویل جشن تلنگانہ کے دوران تلنگانہ حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے روبرو روشناس کرنے کا اعلان کیا۔ آج یہاں پارٹی ہیڈ مخدوم بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے سی پی ائی کے مجوزہ جشن تلنگانہ کے پوسٹرکی بھی رسم اجرائی انجام دی ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت پر متحدہ ریاست آندھرا پردیش حکمرانوں کے طرز پر کام کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے ایک سال گذرنے کے باوجود ریاست تلنگانہ میںپسماندگی شکار طبقات کی حالات میںکسی بھی قسم کا سدھار ندارد ہے۔ مسٹر چاڈاوینکٹ ریڈی نے ٹی آر ایس پارٹی کے طرز حکمرانی سے تلنگانہ کی عوام اندر پیدا بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی چار کروڑ عوام نے علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میںناانصافی اور حق تلفیوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ساتھ دیا تھامگر تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ریاست میںبرسراقتدار انے والی سیاسی جماعت ٹی آر ایس پارٹی نے اپنے طرز حکمرانی سے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام شعبوں میںحکومت کے خلاف پائی جانے والی برہمی حکومت تلنگانہ کی ناکام حکمرانی کا نتیجہ ہے۔ چاڈا وینکٹ ریڈی نے سی پی آئی کے مجوزہ جشن تلنگانہ میںحکومت کی ناکامیوں کو عوام کے روبرو روشناس کرواتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی ناکام حکمرانی کے خلاف ایک بڑی عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ۔چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ سی پی آئی تلنگانہ میںپسماندگی کاشکار طبقات کے ساتھ انصاف تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔