جشن تلنگانہ کمیٹی کا کل ہند مشاعرہ اور ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : کل ہند مشاعرہ منعقد شدنی 12 دسمبر میں ملک کے نامور بارہ شاعروں کے علاوہ حیدرآباد اور تلنگانہ اسٹیٹ کے دس اضلاع کے 14 ادیبوں ، شاعروں اور سماجی و علمی حلقوں سے وابستہ شخصیتوں کو گراں قدر ایوارڈز ، ڈاکٹر کے وی رمنا چاری آئی اے ایس مشیر حکومت اور جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دئیے جائیں گے ۔ اردو زبان کے ایوارڈ پانے والوں میں ڈاکٹر قطب سرشار ، اشفاق اصفی ، فکر نلگنڈوی ، ڈاکٹر ایم اے قدیر ، محترمہ شبینہ فرشوری ، وحید گلشن ، ڈاکٹر جعفر جری ، مولانا جواد احمد ، نوید جلیل شامل ہیں ۔ ہندی زبان کے ایوارڈ یافتہ نیہپال سنگھ ورما اور گوئند اکشے اور تلگو زبان کے ایوارڈز اسکائی بابا اور سید یعقوب کو دئیے جارہے ہیں ۔ کل ہند مشاعرہ آج شام تک جوہر کانپوری ، ڈاکٹر نصرت مہدی ، نعیم اختر ، شبینہ ادیب ، ڈاکٹر تابش مہدی ، شیاما سنگھ صبا ، حمید بھنساولی ، عزم شاکری ، صابر کاغذ نگری ، اشفاق اصفی ، شکیل حیدر ، قطب سرشار نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ حیدرآباد کے شعرائے کرام پروفیسر زاہد الحق ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، صلاح الدین ، سردار سلیم ، گوئند اکشے اپنا کلام پیش کریں گے ۔ صدر اردو رائٹرس فورم اور کنوینر و جنرل سکریٹری جشن تلنگانہ کمیٹی نے باذوق شائقین ادب سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔